انٹربینک میں ڈالر 1.17روپے سستا ، سٹاک مارکیٹ میں مندی ، انڈیکس 301پوائنٹس گر گیا 

انٹربینک میں ڈالر 1.17روپے سستا ، سٹاک مارکیٹ میں مندی ، انڈیکس 301پوائنٹس گر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی گراوٹ جاری ، ایک روپےیہ 17 پیسے سستا ہو کر دو سو تراسی روپے پچیس پیسے کا ہو گیا ۔ انٹربینک میں گذشتہ روز امریکی ڈالر میں کمی دیکھنے میں آئی اب ڈالر 283 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 301 پوائنٹس کم ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 301 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 49 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز بازار میں 13کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کےکاروبارکی مالیت 3.20 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 50 ارب روپے کم ہوکر 6093 ارب روپے ہے۔
ڈالر

مزید :

صفحہ آخر -