امریکی خاندان 138سال بعد  بیٹی کی پیدائش پر خوشی سے نہال،شاندار تحفہ قرار

امریکی خاندان 138سال بعد  بیٹی کی پیدائش پر خوشی سے نہال،شاندار تحفہ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی جوڑے نے اپنے خاندان کو 138 سال بعد بیٹی کی خوشی سے نواز دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے اینڈریو کلارک اور کیرولین کے ہاں 17 مارچ کو بیٹی کی ولادت ہوئی۔یہ جان کر آپ حیران ہونگے کہ کلارک کے خاندان میں 138سال بعد کسی لڑکی کی پیدائش ہوئی ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بچی کی ماں کیرولین کا کہنا ہے جب ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری بیٹی ہونےوالی ہے تو ہم کافی خوش ہوئے لیکن میں اس وقت حیران ہوئی جب شوہر نے بتایا 1885 کے بعد یہ ہمارے خاندان میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگی۔گزشتہ 138 سال سے کلارک کے شجرہ نسب میں جو بھی بچہ پیدا ہوا وہ لڑکا ہوا،البتہ قریبی رشتے داروں میں بیٹی پیدا ہوئی۔کیرولین نے کہا شادی سے قبل بھی کلارک نے اپنے خاندن کے اس منفرد پسِ منظر کے بارے میں بتایا تھا لیکن میں نے اس وقت یقین نہیں کیا تھا۔جوڑے نے کہا 14 دہائیوں میں پہلی بیٹی کی پیدائش پر پورا خاندان بہت خوش ہے ، یہ ہمارے لیے ایک شاندار تحفہ ہے۔
بیٹی پیدائش

مزید :

صفحہ آخر -