احتجاج کرنے کی سزا،سی اے اے کے 300ملازمین برطرف

احتجاج کرنے کی سزا،سی اے اے کے 300ملازمین برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نیوز رپورٹر) سو ل اایوی ایشن اتھارٹی کے تین سو سے زائد ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا گزشتہ روز ملازمین نے ایک ماہ تک کراچی سمیت دیگر ائیرپورٹس پر مستقل کرنے پر احتجاج کیا تھا جس کی پاداش میں ان کو اعلیٰ حکام سے نوکری سے ہی برطرف کردیا جبکہ ملازمین کے تربیتی کیمپ میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کرکے ان ملازمین سے اظہار یک جہتی کیا تھا اس حوالے سے برطرف ملازمین کا کہنا ہے کہ اعلی ٰحکام نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرنے بجائے الٹا ہمیں نوکری سے فارغ کردیا جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے ہماری وزارت دفاع سے اپیل ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردارادا کرے اور ہمیںانصاف دلوائیں۔
ملازمین برطرف

مزید :

صفحہ آخر -