وکلاءنے آئین کی بالادستی میں کلیدی کردار ادا کیا،اعظم نذیر تارڑ
حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر + نمائندہ پاکستان) وفاقی وزےر قانون اعظم نذےر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاءپروٹےکشن اےکٹ کی منظوری سے وکلاءکے عزت ووقار مےں مزےد اضافہ ہوگا،وکلاءبرادری نے ہمےشہ قانون اور آئےن کی بالادستی کے لئے کلےدی کردار اداکےا ہے ان خےالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ بار اےسوسی اےشن کے صدر ملک وقاص رضا اےڈوکےٹ کی قےادت مےں ملاقات کرنے والے وکلاءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔وفاقی وزےر قانون کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک کو درپےش سنگےن بحرانوں سے نکالنے کے لئے انتھک محنت کررہی ہے اور خداوندکرےم کے فضل وکرم سے ملک جلد ان گھمبےر حالات کے گرداب سے نکل کر ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامز ن ہوگا۔ اس موقع پر صدرڈسٹرکٹ بار ملک وقاص رضا نے پروٹےکشن اےکٹ منظور کروانے پر وفاقی وزےر کو مبارکباد دےتے ہوئے وکلاءبرادری کےلئے انکی خدمات کو بھی سراہا۔
اعظم نذیر تارڑ