عدالت بغاوت کے قانون سیکشن 124 اے کو غیر آئینی قرار دے چکی ،فواد
لاہور (آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بغاوت کے قانون کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے لیکن اب بھی اسی دفعہ کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے بغاوت کے قانون سیکشن 124 اے کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے،اسلام آباد پولیس نے عمران خان کیخلاف اسی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا،یہی وہ احترام ہے جس کا مظاہرہ حکومت اب عدالتوں کے ساتھ کر رہی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
فواد