ملتان،ڈاکوﺅں کا عید سیزن،13موٹر سائیکل،44موبائل غائب
ملتان(خصو صی پورٹر) ڈکیتی وچوری کی درجنوں مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے13موٹرسائیکلوں 44 موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سےمحروم ہوگئے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شاہ رکن عالم چار مسلح ڈاکوں نے ۔تاجر سلیمان سے اسلحہ کے زور پر 9 لاکھ روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں مسلح ڈاکو نےشیراز سے اسلحہ کے زور پر چھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون جبکہ اسامہ سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی موبائل فونز چھین لیے پولیس تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں مسلح ڈاکو نےثنااللہ سے ایک لاکھ 37 ہزار روپے کی نقدی جبکہ نواز سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے پولیس تھانہ(بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
ممتاز آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے احسن سے دو لاکھ 66 ہزار روپے کی نقدی ریال اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے آصف سے 27 ہزار روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ فیض آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر منیر۔ حسین اور جاوید سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین لیے