موسمی تبدیلیاں،ڈینگی اور مچھروں  کی افزائش میں اضافے کا خدشہ

موسمی تبدیلیاں،ڈینگی اور مچھروں  کی افزائش میں اضافے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)موسمی حالات کے پیش نظر ڈینگی اور مچھروں کی افزائش میں ہو سکتا ہے اس لیے تمام افسران و اہلکاران محتاط رہتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار(بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
 کریں اور خاص طور پر ڈینگی آگہی مہم بھر پور انداز سے چلائیں یہ بات ا سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم لاہورظہیر عباس کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول، آگاہی اور مانیٹرنگ بارے ہدایات اور تبادلہ خیال کے حوالے سے منعقدہ آن لائن اجلاس کے دوران کہی گئی جس میں ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈ)کریم بخش، سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن رشید، فوکل پرسن ڈینگی مہم بورڈ حبیب الرحمن گاڈی، ٹیکنیکل ممبر احمد علی قریشی کے علاوہ پنجاب کے تمام بورڈ ز اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے ڈینگی کنٹرول کرنے میں عملی اقدامات کو ترجیح دی جائے