شیر شاہ،ایرانی تیل مافیا کا کسٹم ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد

شیر شاہ،ایرانی تیل مافیا کا کسٹم ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز رپورٹر)کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ملتان کی جانب سے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کاروائی کرنے پر ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کی مزاحمت کسٹم ٹیم پر تشدد کرنے سمیت انہیں یرغمال بنا لیا جبکہ مزاحمت کے دوران کسٹم اہلکار عابد قریشی کا سر پھٹ گیا کسٹم کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے تفصیل کے مطابق کسٹم سکواڈ نے شیرشاہ دربار سے ملحق ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ میں ملوث حنیف منڈ اور اسلم منڈ کے گودام پر چھاپہ مارنے کے دوران ڈیزل مافیا کے بیسیوں کارندوں نے کسٹم ٹیم پر حملہ کردیا جس سے کسٹم اہلکار عابد قریشی شدید(بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
 زخمی ہوا ہے اور گاڑی کے شیشے بھی توڑ ڈالے بعد ازاں کسٹم ٹیم کو گودام میں واقع کمرے میں یرغمال بنالیا گیا اس دوران ڈیزل مافیا کے کارندوں نے موقع پر موجود ڈیزل سے بھرے ٹینکرز بھی دوسری جگہ منتقل کرکے کسٹم ٹیم کو رہا کردیا جس پر کسٹم حکام نے کار سرکار میں مداخلت اور کسٹم ٹیم پر حملہ کرنے کے پاداش میں تھانہ مظفر آباد میں حنیف منڈ، اسلم منڈ و دیگر کے خلاف پرچہ درج کرنے کی درخوست دے دی ہے دریں اثنا اہلیان شیرشاہ کے مطابق رہائشی علاقے میں دربار شیر شاہ کے قریب گھروں کے اندر ٹینک رکھ کر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کا کام کر رہے ہیں ، رات بھر مرغیوں کے ٹرکوں میں ڈیزل کی سپلائی،اہل علاقہ کا جینا دو بھر ہے ، علاقہ مکین چادر چار دیواری کی پامالی پر اسراپا احتجاج ہیں جبکہ کسٹم ٹیم اورپولیس نے ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کےخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے