رحیم یارخان،خاتون کی لاش برآمد
رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان) تھانہ آباد پور کی حدود بیٹ میر احمد کے رہائشی عبدالمالک نے پکار 15 پر اطلاع فراہم کی کہ اس کی ہمشیرہ کو کسی نے قتل کر دیا ہے جس پر(بقیہ نمبر30صفحہ6پر )
متعلقہ ایس ایچ او آباد پور جبران جیراڈ اور نذر حسین سب انسپکٹر اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ غلام اصغر کی بیوی 40 سالہ فضا بی بی تین بچوں کی والدہ تھی اس کی لاش رہائشی کمرے میں چارپائی پر پڑی تھی۔اس کے شوہر غلام اصغر نے بتایا کہ رات تین بجے میری بیوی سے تو تکرار ہوئی تھی جس کے بعد میں سو گیا کچھ دیر بعد بچوں کے رونے کی آواز سن کر نیند سے بیدار ہوا اور دیکھا کہ بیوی فضا بی بی کے گلے میں رسی ڈلی ہوئی تھی جس نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے فضا بی بی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اورخاتون کی ہلاکت بارے تحقیقات شروع کردی۔