آٹا پوائنٹس پر تھیلے خوردبرد،انتظامیہ کا نوٹس، انکوائری شروع

آٹا پوائنٹس پر تھیلے خوردبرد،انتظامیہ کا نوٹس، انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرورشہید(سپیشل رپورٹر)چوک سرورشہید کے مفت آٹا پوائنٹ پر آٹے کے گٹو دھڑلے سے خوردبر کئے جارہے ہیں جو کہ اسسٹنٹ کمشنر چوک سرورشہید کے مبینہ طور پر علم میں ہے ڈی سی مظفرگڑھ کو پتہ چلا تو انہوں نے سختی سے انکوائر ی کا حکم دیا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرورشہید نے جمعرات کے روز چیکنگ شروع کی۔ النور فلورملز سے جو ٹرالی چوک سرورشہید آٹا پوائنٹ پہنچی اس میں 1500 تھیلے آنے تھے لیکن جب انہیں گنا گیا تو ان کی تعداد1209 نکلی اور ایسا گزشتہ کئی روز سے ہورہا تھا پھر اے سی نے ٹوکن کی چیکنگ شروع کی تو پٹواری سعید ملانہ کے(بقیہ نمبر49صفحہ6پر )
 منشی نعمان عرف نومی سے 31، مرتضی ملانہ کے منشی اینڈرسن سے 33 ٹوکن اور خود اسسٹنٹ کمشنر کے تعینات کردہ پرائیویٹ شخص سے 33شارٹ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر درست انداز میں انکوائری کی جائے تو ہزاروں کی تعداد میں آٹے کے گٹو خردبرد کرلئے گئے ہیں جن کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہے جب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر چوک سرورشہید نے ظفراقبال نامی ایک پٹواری کے خلاف پولیس کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ لیکن ان کرپٹ مافیا کو بچانے کے لئے سیاست دان کود پڑے ہیں جبکہ عام شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ بھی بھی مافیاز نے نہ بخشا ہے اورانہوں ڈی سی مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزاروں آٹے کے گٹو خردبرد کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے اور آٹے کی غریبوں تک رسائی یقینی بنائی جائے۔