رمضان کا مہینہ ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، محمد ثقلین مہرو

رمضان کا مہینہ ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، محمد ثقلین مہرو
رمضان کا مہینہ ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، محمد ثقلین مہرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی کے معروف بزنس مین راجہ عاطف ظہور بھون نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں  پاکستان کے مختلف اضلا ع کے لوگوں نے  بھر پور شرکت کی- جس میں  چکوال، چواسیدن شاہ، اٹک، جہلم، راولپنڈی، گجرانوالہ، منڈی بہا الدین، گجرات، سرگودھا، خانیوال اور دیگر اضلاع سے کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو، شانی خان مدروٹہ، ملک تصدق حسین، راجہ عاکف ظہور بھون، چوہدری بشارت حسین چک بھون، چوہدری شیراز خان ہڈالہ،ملک ممتاز حسین، ملک کامران مونا، ملک افتاب وحولہ، ملک نوید آڑا بشارت، مناظر علی رانجھا، راجہ عثمان، سعید کھچی، خضر حیات اوبر آپریشن مینیجر، نعیم زرگر، چوہدری جعفر عباس، راجہ رضوان حسین، حافظ محمد اکرام کرسال، چوہدری وقار ڈھکو، چوہدری تحسین ڈھکو، چوہدری ندیم کرسال، چوہدری عبدالوہاب، چوہدری عمران غنی، ملک ذیشان لاہور، چوہدری اظہر منڈے، ملک عاطف منڈے اور دیگر کاروباری شخصیات نے افطار پارٹی میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز خرم عباس نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، چوہدری ندیم حیدر نے نعت رسول مقبول  (ﷺ) سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا، جبکہ نقابت کے فرائض نوجوان راہنما حافظ اکرام کرسال نے ادا کئے۔

محمد ثقلین مہرو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا خزینہ ہے۔ اور یہ مہینہ ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امارات دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے جہاں ہم آزادی سے معاشی و سماجی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئے ہیں۔ ثقلین مہرو نے مزید کہا کہ چکوالیے جہاں بھی ہوں وہ اپنی  ثقافت کے امین ہیں۔ امارا ت میں نیزہ بازی کے فروغ کے لئے  چکوالیوں کا بنیادی کردار ہے وہاں چکوال میں جشن بہاراں میں اس بار نیزہ بازی کا جشن بھی اوورسیزچکوالیوں نے ہی کروا کر اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ شرکا نے امارات میں بہتر کاروباری ماحول پر گفتگو کرتے ہوئے اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہاں بہترین کاروباری ماحول فراہم کیا ہے اور ساری دنیا سے سرمایہ کار آ کر یہاں کاروبار کر رہے ہیں۔

راجہ عاطف ظہور نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امارات میں لیموزین سروس میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ امارات کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ڈنر کےآخر میں میزبان  راجہ عاطف ظہور بھون اونر Number 1 Luxury Transport نے شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا-