حکمران کشمیر اور فلسطین میں مظالم کی بات کس منہ سے کریں، ہماری پولیس بھی یہی کر رہی ہے: فواد چوہدری

حکمران کشمیر اور فلسطین میں مظالم کی بات کس منہ سے کریں، ہماری پولیس بھی یہی ...
حکمران کشمیر اور فلسطین میں مظالم کی بات کس منہ سے کریں، ہماری پولیس بھی یہی کر رہی ہے: فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران کشمیر اور فلسطین میں مظالم کی بات کس منہ سے کریں، ہماری پولیس بھی یہی کر رہی ہے، سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بحالی کی بات عمران خان نے کی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، سپریم کورٹ کے تمام ججز ہمارے لئے ئقابل احترام ہیں، جسٹس اطہر من اللہ سے احترام کا رشتہ ہے، تفصیلی نوٹ میں انہوں نے تکنیکی بات کی۔ چیف جسٹس پاکستان سے استعفے کا مطالبہ دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا گیا۔ عدلیہ کے خلاف مہم ہمارے مخالفین چلا رہے ہیں اور الزام ہم پر لگایا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 90 فیصد عوام کا مسئلہ الیکشن ہیں، جب اسمبلی ٹوٹی ہے تو انتخابات بھی ہوں گے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو یقین نہیں کہ معاشی سمت درست ہو گی۔ 8 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان اس حد تک پہنچا ہے۔ نگران حکومت میں ہر کوئی پیسے دے کر لگا ہوا ہے، جن لوگوں کو گھر میں کوئی دوسری دفعہ پانی کا نہیں پوچھتا وہ وزیراعلی بن گئے۔

مزید :

قومی -