چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے ، پرویز الٰہی  کا بیان

چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے ، پرویز ...
چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے ، پرویز الٰہی  کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی نے کہاہے کہ چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے ،چیف جسٹس نے آئین کی پاسداری کی وہ کیوں استعفیٰ دیں؟
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزرا، ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ چیف جسٹس سے استعفیٰ مانگنے سے پہلے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے ، چیف جسٹس نے آئین کی پاسداری کی وہ کیوں استعفیٰ دیں؟سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ استعفیٰ شہبازشریف دیں جو آئین کو پامال کر رہے ہیں،چیف جسٹس سپریم کورٹ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے خود عدالتی مفرور ہیں،نوازشریف کس منہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں وہ ایک بار پھر 90 والی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہاکہ ہمارے ادارے اتنے کمزور نہیں کہ ایک صوبائی الیکشن میں سکیورٹی نہ دے سکیں،پاکستانی فوج نے آج سے زیادہ مشکل حالات میں بھی الیکشن میں سکیورٹی دی، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، افواج پاکستان نے ہر محاذ پر ملک دشمنوں، دہشتگردوں کو شکست دی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اداروں کی رپورٹ دیکھ کر ہی الیکشن کرانے کافیصلہ دیا،شہباز شریف الیکشن سے بچنے کیلئے اداروں کا امیج تباہ کررہے ہیں،ن لیگ الیکشن میں اپنے امیدوار ہی پورے کر لے تو بڑی بات ہوگی۔