کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے میچ میں ٹاس کے دوران عجیب کنفیوژن پیدا ہوگئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2023ء میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلورکے مابین ہونے والے میچ میں ٹاس کے دوران عجیب کنفیوژن دیکھنے کو ملی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ٹاس کے لیے جب سکہ اچھالا گیا تو ڈو پلیسس نے ’ہیڈز‘ کہا مگر تماشائیوں کے شور کے سبب میچ ریفری شکتی سنگھ کو ’ٹیلز‘ سنائی دیا۔
ٹاس کے بعد سنجے منجریکر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈو پلیسس نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ”شاید میرے لہجے کی وجہ سے یہ کنفیوژن پیدا ہوئی۔“ واضح رہے کہ کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے یہ میچ 81سے جیت لیا تھا۔ کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے 7وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنائے تھے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور صرف 123رنز بنا سکی۔