مسلم لیگ( ن) کے5 رہنماؤں کوشو کاز نو ٹس جاری کردیئے گئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے 5 ناراض رہنماؤں کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
مسلم لیگ( ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ عباسی کی جانب سے ظفر اقبال جھگڑا، مہتاب عباسی اور ارباب خضر سمیت 5 رہنماؤں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ پانچوں رہنماؤں نے مختلف فورمز پر پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی، پارٹی کی اجازت کے بغیر اجلاس بلا کر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پانچوں رہنما15 روز کے اندر اپنی پوزیشن واضح کریں ، تسلی بخش جواب نہ آنے کی صورت میں بنیادی رکنیت ختم کردی جائے گی۔
پانچوں رہنماؤں کو فوری طور پر پارٹی عہدو ں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے ۔