ایران کی طرف سے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،اسرائیل
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلٹ نے ایران کے جوابی حملوں کے بیانات پر ردعمل دیدیا۔
شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے واقعے پر ایران نے جوابی حملوں کے بیانات جاری کیے ہیں۔
یواف گیلٹ نے کہا کہ ایران کی طرف سے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ایران کی طرف سے پیدا کردہ کسی بھی منظرنامے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔