ماڈل بازاروں سے صارفین کو بھرپور ریلیف ملا، احسان بھٹہ
لاہور(سٹی رپورٹر)سیکرٹری صنعت احسان بھٹہ نے میاں پلازہ جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ ماڈل بازاروں کا دور کیا اس موقع پر انہوں نے بازاروں میں سہولیات کا جائزہ لیا اور صارفین سے بھی بات چیت کی اور ان کی جانب سے اظہار اطمینان پر خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے زرعی منصفانہ قیمت کی دکانوں کو خوش اسلوبی سے چلانے پر محکمہ زراعت کی تعریف کی اور کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری مارکیٹ کی خریداری کے بازاروں کا رخ کرنا چاہئے۔انہوں نے اتوار کے روز عوام کے رش کی وجہ سے صفائی، مناسب سیکورٹی اور قطاروں کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ٹاون شپ بازار میں افطاری کے بعد فیملیز کے لیے عید گالا کے آغاز کو بھی سراہا اور کہا کہ بچوں کے لیے گھڑ سواری، میجک شو، جھولے اور تحائف بھی سپانسرز کی مدد سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔اہل خانہ نے اس اقدام کو پسند کیا اور عید سے قبل اس اقدام پر حکومت پنجاب اور ایم بی سی، محکمہ صنعت کا شکریہ ادا کیا۔