شاہدرہ ٹاؤن، باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کر نیوالے ٹوپی گینگ کے 2ڈاکو مقابلے میں ہلاک 

شاہدرہ ٹاؤن، باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کر نیوالے ٹوپی گینگ کے 2ڈاکو مقابلے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹوپی گینگ کے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکوؤں نے گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کیا تھا،انیقہ والد کے ساتھ دودھ لینے آئی تھی کہ ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی۔ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کا تعلق شاہدرہ میں سرگرم ٹوپی گینگ سے تھا۔ڈاکو نے مقتولہ کو اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنے والد کے ساتھ اپنے جہیز کا سامان لے کر واپس آرہی تھی۔ مقتولہ لڑکی انیقہ کی ایک ماہ بعد شادی تھی، وہ اپنے والد کے ساتھ جہیز کیلئے سامان خریدنے نکلی تھی اس قتل سے پہلے اسی علاقے میں ڈاکوؤں نے ایک نوجوان شہروز بٹ کو بھی قتل کیا، مبینہ طور پر شہروز نے ڈاکوؤں کو پہچان لیا تھا اور انہیں مخاطب کر کے وارننگ دی تھی۔مقتول شہروز بٹ کے بھائی رضوان نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاتل ڈاکوؤں کو معاف کرتے ہیں، کسی سے دشمنی نہیں، جس نے قتل کیا، اسے معاف کرتے ہیں شہروز کے دوسرے بھائی عثمان نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچ بھائی تھے، اب 4 بچے ہیں، نہیں چاہتے کوئی اور بھی مارا جائے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹوپی گینگ 8 سال پہلے بننے والا گروہ اسی علاقے کے رہائشی افراد پر مشتمل ہے، اسی لیے شہروز نے پہچان لیا۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ 2 ملزمان نے پہلے مجید پارک آبادی میں شہروز بٹ کو قتل کیا، کچھ دیر بعد ملزمان نے گھوڑے شاہ چوک میں ڈکیتی کے دوران لڑکی انیقہ کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹوپی گینگ کے سرغنہ لالہ ناصر اور حاجی اکرم عرف اکری ہیں، ملزمان لالہ ناصر اور حاجی اکرم نے منشیات فروشی سے کام شروع کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

 ڈاکو ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -