پاکستانیوں کی اکثریت افطار کے  ساتھ رات کا کھانا کھاتی ہے، سروے

پاکستانیوں کی اکثریت افطار کے  ساتھ رات کا کھانا کھاتی ہے، سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانیوں کی اکثریت نے رمضان المبارک میں افطار کے ساتھ ہی رات کا کھانا کھانے کو پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔گیلپ پاکستان کے جاری کردہ نئے سروے کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے رمضان میں افطار کے ساتھ ہی رات کا کھانا کھانیکو پہلی ترجیح قرار دیا۔ان پاکستانیوں نے کہا کہ افطار کے ساتھ رات کا کھانا کھانے میں سہولت ہوتی ہے اور ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔اس کے برعکس 32 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ افطار کے بعد دوبارہ رات کا کھانا کھاتے ہیں۔سروے کے مطابق افطار اور رات کا کھانا ایک ساتھ کھانے کا رجحان دیہی علاقوں میں زیادہ نظرآیا، دیہاتوں میں 68 فیصد نے افطار اور رات کا کھانا ایک ساتھ کھانے کا کہا جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 61 فیصد نظر آئی۔

سروے

مزید :

صفحہ آخر -