شوال کا چاند آج شام کو دیکھا جائے، سعودی سپریم کورٹ
ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند 8 اپریل بروز پیر کو دیکھا جائے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند 8 اپریل بروز پیر کو دیکھا جائے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے۔
سعودی سپریم کورٹ
لاہور( این این آئی)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل (منگل )9اپریل کو بمقام دفتروزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاورمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ شوال المکرم 1445ھ کے چاند کی ریت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
رویت ہلال