علی امین گنڈاپور نے چاند رات کو شہریوں سے کیا نہ کرنے کی اپیل کر دی؟

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے چاند رات کو شہریوں سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کر دی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ قانونی اور معاشرتی جرم ہے، اس سے گریز کیا جائے۔ انتظامیہ اور پولیس ہوائی فائرنگ کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ عید سمیت دیگر تہواروں پر کسی کی جانب سے محض دل لگی کی خاطر کی گئی ہوائی فائرنگ معصوم شہری کی جان لے لیتی ہے، گورنر سندھ نے سال 2024 کی آمد پر شہریوں سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔