ڈیرہ بگٹی میں ڈاکوؤں نے کرکٹ ٹیم کو لوٹ لیا
ڈیرہ بگٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ بگٹی سے میچ جیت کر واپس سوئی جانے والی کرکٹ ٹیم کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
ڈکیتی کا واقعہ ڈیرہ بگٹی روڈ پر پیش آیا جہاں سوئی جانے والی کرکٹ ٹیم کو ڈاکوؤں نے لوٹا۔
متاثرہ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں فائنل میچ جیت کر واپس سوئی جارہے تھے لوٹ لیا گیا۔ڈاکو انعام میں ملنے والی رقم لوٹ کرفرار ہوئے۔