کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ¾ سچل کے علاقے سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے نمبر 4 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عدنان نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ سنی تحریک کے رکن مولانا سلیم عباس شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے لانڈھی ہی کی مانسہرہ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا، زخمیو ں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمیو ں میں سے ناصر نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا فائرنگ کے واقع کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں کاروبار بند ہو گیا۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ میں سچل کے علاقے میں ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے تاہم مقتولہ کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔ادھر کراچی کے علاقے دستگیر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد زخمی ہوگئے.پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر سوسائٹی نمبر 9 میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں میاں ،بیوی اور بچے زخمی ہوگئے،دھماکہ کے نتیجے میں مکان کی بیرونی دیوار بھی ٹوٹ گئی،جبکہ مکان میں موجود مختلف چیزیں بھی ٹوٹ گئیں،زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -