قطر میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے 2 مزید اراکین اختلافات سامنے آنے پر مستعفی

قطر میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے 2 مزید اراکین اختلافات سامنے آنے پر ...
قطر میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے 2 مزید اراکین اختلافات سامنے آنے پر مستعفی

  

کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ طیب آغا کے استعفیٰ کے بعد دفتر کے مزید دو سینئر رہنماﺅں نے استعفیٰ دے دیا ۔ قطر آفس کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری بیان کے مطابق سابق سفیر عزیز الرحمن اور طالبان حکومت کے دوران نائب وزیر رہنے والے مولوی نیک محمد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دوسری جانب طالبان رہنما اتحاد کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ طالبان ذرائع کے مطابق طالبان رہنماﺅں کے اجلاس جاری ہیں۔ ملا اختر منصور نے ملا عمر کے بھائی ملا عبدالمنان سے ملاقات کی اور تنظیم میں اتحاد قائم رکھنے کیلئے اپنی قیادت تسلیم کرنے کے حوالے سے بات کی تھی۔ علماءملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو امیر بنانے کے بھی مخالف ہیں اور کہا ہے کہ امیر بننے کی اہلیت کیلئے صرف وارث ہونا کافی نہیں۔

مزید : بین الاقوامی