اعلی ٰ تر ین سو ل اعزاز ستارہ امتیاز کیلئے بھی 50لاکھ کی رشوت دینے کا انکشاف

اعلی ٰ تر ین سو ل اعزاز ستارہ امتیاز کیلئے بھی 50لاکھ کی رشوت دینے کا انکشاف
اعلی ٰ تر ین سو ل اعزاز ستارہ امتیاز کیلئے بھی 50لاکھ کی رشوت دینے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)سینئرتجزیہ کارکامران خان نے کہاک یوسف رضاگیلانی اورامین فہیم کے خلاف کرپشن کے اربوں روپے کے 14کیسوں کو سرد خانے میں ڈالنے کے احکامات بہت اوپر سے آئے اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس کے احکامات نہیں دئیے تھے۔ ایف آئی اے کوپیپلزپارٹی دورمیں وزیراعظم آفس میں ہونے والی کرپشن کا جواب دیناہوگا اس میں اعلیٰ ترین سول اعزاز ستارہ امتیاز کیلئے بھی پچاس لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی تھی۔ توقع ہے کہ چوہدری نثار علی خان اس معاملے کی جڑ تک پہنچیں گے اور ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیں گے۔تجزیہ کار نے بتایاکہ سیکیورٹی اداروں نے لیاری گینگ وار کے کرداروں کو ٹھکانے لگانا شروع کردیا ، کراچی میں خوف و دہشت کی علامت بابا لاڈلا مارا گیا۔شہر قائد اور ملک کیلئے یہ ایک اور اچھی خبر ہے۔بابا لاڈلا بھتہ خوری ،قتل،اغوا برائے تاوان کی کم از کم 100سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ رحمن ڈکیت ارشد پپو کے بعد اب بابا لاڈلا بھی ماضی کا حصہ بن چکا ہے ۔اب کراچی میں حالات بہتر ہو رہے ہیں ،بھتے کی پرچیاں نہیں مل رہیں۔اغوا برائے تاوان کی وارداتیں نہیں ہورہیں۔ لیاری کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں اور اب لوگ وہاں جانے سے ڈرتے نہیں۔بابا لاڈلا کے بعد خوف و دہشت کی علامتیں دم توڑ رہی ہیں۔بابالاڈلاکی موت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔اب لیاری گینگ وار کا ایک کردار عذیر بلوچ رہ گیا ہے ،باقی ختم ہو چکے ہیں۔

مزید :

لاہور -