میجر طفیل شہید حیدر کا 57 واں یوم شہادت

میجر طفیل شہید حیدر کا 57 واں یوم شہادت
میجر طفیل شہید حیدر کا 57 واں یوم شہادت

  

لاہور (ویب ڈیسک) مادر وطن کے تحفط کیلئے اپنی جان قربان کرنیوالے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 57 واں یوم شہادت بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ میجر طفیل محمد 1914ءمیں ہوشیار پورہندوستان میں پیدا ہوئے۔ آپ نے 1943ءمیں فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 16 پنجاب رجمنٹ سے منسلک ہوئے۔ میجر طفیل محمد ایسٹ پاکستان رائفلز میں کمپنی کمانڈر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے، 7 اگست 1958ءکو بطور کمپنی کمانڈر ان کی پٹرولنگ پارٹی نے ایک بھارتی چیک پوسٹ کا گھیراﺅ کرلیا، دو بدو گھمسان کی لڑائی میں میجر طفیل محمد شدید زخمی ہوئے لیکن اس کے باوجود آپ نے اپنے ساتھیوں کی کمانڈر جاری رکھی اور بھارتی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ اس کارروائی میں چار بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے، میجر طفیل محمد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

مزید : لاہور