سعودی عرب، دو ایتھوپین، ایک پاکستانی اور ایک سعودی سمیت 4 افراد کے سر قلم

سعودی عرب، دو ایتھوپین، ایک پاکستانی اور ایک سعودی سمیت 4 افراد کے سر قلم
سعودی عرب، دو ایتھوپین، ایک پاکستانی اور ایک سعودی سمیت 4 افراد کے سر قلم

  

ریاض (آن لائن) سعودی عرب میںد و ایتھوپین، ایک پاکستانی اور ایک سعودی کے سرقلم کردئیے گئے جس کے بعد رواں سال سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 114 ہوگئی ہے جبکہ 2014ءمیں 87 مجرموں کو سزائے موت دی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپین شہریوں ارگاوی اور حیدش نے اپنے ہم وطن کو لوٹنے کے بعد قتل کردیا تھا اور انہیں جزان میں سزائے موت دی گئی۔ پاکستانی عصمت شریف کا منشیات کی سمگلنگ پر سرقلم کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی