آصف زرداری اور فریال تالپور کاتلاش گمشدہ اشتہار دوں گا: ذوالفقار مرزا

آصف زرداری اور فریال تالپور کاتلاش گمشدہ اشتہار دوں گا: ذوالفقار مرزا
آصف زرداری اور فریال تالپور کاتلاش گمشدہ اشتہار دوں گا: ذوالفقار مرزا

  

کراچی (آن لائن) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کاہ ہے کہ وہ فریال تالپور اور آصف زرداری کے متعلق تلاش گمشدہ کا اشتہار دیں گے کیونکہ عرصہ دراز سے ان کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کی حکومت کرپشن سے بھری ہوئی ہے۔ الطاف حسین کے بارے میں چار سال قبل کہہ چکا ہوں کہ وہ را کا ایجنٹ ہے۔ دھر کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ذوالفقار مرزا کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی تصدیق کردی۔ مرزا کے خلاف تھانہ آرام باغ اور پریڈی تھانے میں مقدمات درج ہیں جس پر مقامی عدالت نے دو مقدمات میں ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت کی تصدیق کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی ۔

مزید : کراچی