جنگی جنون میں مبتلا بھارت میں آلودگی بے قابو،35ہزار بھارتی ہلاک ،کروڑوں مختلف امراض میں مبتلا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنگی جنون میں مبتلا بھارت میں آلودگی بے قابو ہو گئی ، سالانہ ہزاروں بھارتی مختلف بیماریوں سے مر رہے ہیں جبکہ کروڑوں مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں آلودگی کے باعث 10سال میں 35ہزار افراد مختلف بیمایوں سے ہلاک ہو گئے ، ہر سال ڈھائی کروڑ افراد بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ،سانس کی بیماریاں ، جگر اور معدے کے امراض میں لوگ تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکارکو بھارتی شہریوں کی صحت سے کوئی سروکار نہیںانہیں بس جنگ کا سامان چاہیے ۔
یاد رہے دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے یہاں فضائی آلودگی اس قدر ہے چند قدموں پر کھڑے کسی شخص کو دیکھنے میں بھی دشواری کا سامنا ہو تاہے اور سڑکوں کے کنارے گند اور ملبوں کا ڈھیر لگا رہتا ہے۔