مرغی کی ایک ٹانگ کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے اور اسے آپ کھا بھی نہیں سکتے!

مرغی کی ایک ٹانگ کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے اور اسے آپ کھا بھی نہیں سکتے!
مرغی کی ایک ٹانگ کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے اور اسے آپ کھا بھی نہیں سکتے!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) میڈیکل سائنس کی ترقی سے یہ تو ممکن ہوگیا کہ انسانوں کو مصنوعی اعضاء لگائے جاسکیں، تاہم ان اعضاء کے بھاری اخراجات کی وجہ سے عام آدمی ان سے مستفید نہیں ہوپاتا۔ اگرچہ انسانوں کیلئے تو اس جدید سہولت سے مستفید ہونا مشکل ہے مگر ایک خوش قسمت مرغی اس لحاظ سے دنیا میں منفرد مقام کی حامل ہے کہ اسے مصنوعی ٹانگ لگائی جارہی ہے جس کی قیمت اس کی اصلی ٹانگ سے لاکھوں گنا زیادہ ہے۔
امریکی ریاست ماسا چوسٹس سے تعلق رکھنے والی خاتون اینڈریا مارٹن اپنی پیاری مرغی کو مصنوعی ٹانگ لگوانے کیلئے 2500 ڈالر (تقریباً 250000 پاکستانی روپے) خرچ کرنے والی ہیں۔ سیسلی نامی مرغی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طورپرہی خراب تھی اور اب اس کی جگہ یونیورسٹی آف کننگز کے سائنسدان خصوصی آپریشن کے ذریعے مصنوعی ٹانگ لگائیں گے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 3D پرنٹنگ سے تیار کردہ ٹانگ لگانے کے 10 سے 14 دن بعد استعمال کے قابل ہوگی۔ آپریشن کامیاب ہونے کی صورت میں سیسلی اڑھائی لاکھ روپے کی ٹانگ والی دنیا کی پہلی مرغی بن جائے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں