اب آپ دنیا بھر میں اپنی پسند کی جگہ پر بالکل مفت قیام کر سکتے ہیں، لیکن کیسے؟تفصیلات جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

اب آپ دنیا بھر میں اپنی پسند کی جگہ پر بالکل مفت قیام کر سکتے ہیں، لیکن ...
اب آپ دنیا بھر میں اپنی پسند کی جگہ پر بالکل مفت قیام کر سکتے ہیں، لیکن کیسے؟تفصیلات جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی سیر کرنا اگرچہ بہت مہنگا کام ہے لیکن اس عمل میں سیاحت کے شوقین افراد کو دوسرے ممالک میں رہائش کا حصول سب سے زیادہ مہنگا پڑتا ہے لیکن اب ایک ٹریول ویب سائٹ Worldpackers نے سیاحوں کی یہ مشکل آسان کر دی ہے ۔ہوٹلوں کے کرایوں پر بھاری رقوم خرچ کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہ اس ویب سائٹ کے ذریعے بیرون ملک مفت رہائش حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کے پاس کوئی ہنر ہونا لازمی ہے۔یہ ویب سائٹ سیاحوں اور مختلف ہوٹل مالکان کے درمیان باہمی رابطے کا کام سرانجام دیتی ہے۔ یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ دنیا بھر میں ہوٹلوں کو مختلف نوعیت کے ہنرمندوں کی اکثر ضرورت پڑتی رہتی ہے۔ لہٰذا ہوٹل مالکان آپ کی ہنرمندی سے فائدہ اٹھائیں گے اور بدلے میں آپ کو مفت رہائش فراہم کریں گے۔

یہ ویب سائٹ دنیا کے 96ممالک میں کام کرتی ہے۔ اس پر آپ ان 96ممالک کے ہوٹلوں کو مطلوب ہنرمند افراد کے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اگر وہ ہنر آپ کو آتا ہے تو آپ اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ویب سائٹ نے ایسے کاموں کی طویل فہرست شائع کر رکھی ہے جن کے عوض ہوٹل آپ کو مفت رہائش دے سکتے ہیں۔ اس فہرست میں ایڈمنسٹریشن، آرٹس، بارٹینڈنگ، صفائی ستھرائی، کھانا پکانا، موسیقی، مصوری، سجاوٹی کام، پارٹی پروموٹر، فوٹوگرافی، استقبالیہ، سوشل میڈیا، سوشل ورک، مختلف زبانوں پر مہارت، کھیل و دیگر کئی شعبے شامل ہیں۔اگر آپ بھی ان میں سے کسی شعبے میں ماہر ہیں تو ابھی ویب سائٹ پر جائیں اور تلاش کریں کہ ان 96ممالک میں کون سا ملک آپ کے ہنر کا طالب ہے۔ویب سائٹ پر معلومات تک محدود رسائی مفت ہے لیکن مکمل رسائی کے لیے فیس مقرر کی گئی ہے جو 50ڈالر(تقریباً5000روپے )ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس