ڈائٹ کوک کا ایک کین خطرناک ترین نشے کے برابر ہے ،پیتے ہی جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ ہاتھ بھی نہ لگائیں گے

ڈائٹ کوک کا ایک کین خطرناک ترین نشے کے برابر ہے ،پیتے ہی جسم میں کیا تبدیلی ...
ڈائٹ کوک کا ایک کین خطرناک ترین نشے کے برابر ہے ،پیتے ہی جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ ہاتھ بھی نہ لگائیں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کوکا کولا جیسے شوگر والے مشروبات کے نقصانات سے آگاہی کے بعد لوگ ڈائٹ کی طرف مائل ہو رہے ہیں لیکن انہیں اس حقیقت سے واقف ہونا چاہیے کہ ڈائٹ کوک بھی کوکا کولا جتنا ہی خطرناک مشروب ہے۔ایک برطانوی فارماسسٹ نراج نائیک نے بتایا کہ ڈائٹ کوک پینے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں لاتی اور کس قدر نقصان پہنچاتی ہے۔ نراج نائیک نے اپنے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ ڈائٹ کوک دانتوں سے لے کر ریڑھ کی ہڈی تک ہر عضو کو نقصان پہنچاتی ہے۔ ڈائٹ کوک پینے کے 10منٹ بعد اس میں موجود فاسفورک ایسڈ صارف کے دانتوں کی بیرونی چمکدار سطح پر حملہ آور ہوتا ہے اور اسے تباہ کر دیتا ہے جبکہ ڈائٹ کوک میں موجود مصنوعی مٹھاس اسپارٹم (Aspartame)نظام انہضام کو نشانہ بناتی ہے۔

جس طرح کوکا کولا جسم میں انسولین جمع ہونے کا باعث بنتی ہے اسی طرح استعمال کے20منٹ بعد ڈائٹ کوک جسم میں چربی جمع کرنے کی پوزیشن میں لے جاتی ہے اور جسم چربی جمع کرنا شروع کر دیتا ہے۔ کئی تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ جسم کا چربی جمع کرنے کے موڈ (Mode) پر چلے جانا دوسری قسم کی ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔باقاعدگی کے ساتھ ڈائٹ کوک پینے سے ان بیماریوں کے لاحق ہونے کی شرح بڑھتی چلی جاتی ہے۔

40منٹ پر کیفین (Caffeine)اور اسپارٹم کے امتزاج سے انسانی جسم میں ڈائٹ کوک کے عادی ہو جانے کے خواص پیدا ہوتے ہیں، کیفین اور اسپارٹم کا یہ امتزاج بالکل کوکین کی طرح کام کرتا ہے۔ ڈائٹ کوک کے اس عمل سے انسان کا دماغ حد سے زیادہ تیزی سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ باقاعدگی سے ڈائٹ کوک پینے سے یہ عمل زیادہ موثر طریقے سے روپذیر ہوتا ہے اور انسان کو اعصابی بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔

پینے کے بعد60منٹ تک ڈائٹ انسانی جسم میں موجود غذائی اجزاء کو ختم کر چکی ہوتی ہے جس سے انسان کو شدید بھوک اور پیاس محسوس ہوتی ہے۔اس کے بعد جسم میں مزید شوگر کی طلب پیدا ہوتی ہے اور پینے والے کا دل چاہتا ہے کہ وہ ڈائٹ کوک کا ایک اور کین پیئے۔ یہی طلب صارف کو ڈائٹ کوک کا عادی بنا دیتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت