تحریک انصاف کے اراکین کا ایوان میں ڈیسک بجا کر استقبال کریں گے : پرویز رشید

تحریک انصاف کے اراکین کا ایوان میں ڈیسک بجا کر استقبال کریں گے : پرویز رشید
تحریک انصاف کے اراکین کا ایوان میں ڈیسک بجا کر استقبال کریں گے : پرویز رشید

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جب بھی کوئی ایوان میں آتا ہے تو اسے ڈیسک بجا کر خوش آمدید کہا جاتا ہے اس لیے وہ تحریک انصاف کے اراکین کو بھی اسی طرح خوش آمدید کہیں گے ۔ نجی ٹی وی چینل میں کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ صبح کا بھولا اگر شام کو گھر آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہا جاتا اور اسی لیے ان کی پارٹی نے مثبت قدم اٹھایا ہے اور تحریک انصاف کو ایوان میں واپس آنے کے لیے آمادہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کریں کیونکہ تمام جماعتوں کا کام مل کر حکومت چلانا ہوتا ہے ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اگر الزامات درست ثابت ہو جاتے تو حکومت کو گھر جانا تھا لیکن اب الزامات ثابت نہیں ہوئے تو تحریک انصاف ایوان میں واپس آ رہی ہے ۔

مزید : اسلام آباد