چینی خواتین نے بے وفا شوہروں کے ’علاج‘ کیلئے غنڈوں کی خدمات لینا شروع کر دیں، طلاق کی بجائے یہ راستہ کیوں اپناتی ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں خواتین پر خنجروں اور تیزاب سے حملے کے پے در پے واقعات پیش آرہے ہیں اور اب چینی میڈیا نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے حاسد بیویوں کاہاتھ ہے۔ چینی قانون کے مطابق طلاق کی صورت میں جائداد تقسیم نہیں ہوتی اور اگر جائداد خاوند کے نام ہو تو طلاق کی صورت میں بیوی عموماً بے گھر ہوجاتی ہے۔ چونکہ چین میں تقریباً 50 فیصد طلاقوں کی وجہ خاوند کے ناجائز تعلقات بتائے جاتے ہیں، لہٰذا بیویوں میں یہ رجحان عام پایا جارہا ہے کہ وہ شوہر کی محبوبہ کا پتا چلا کر غنڈوں کے ذریعے اس پر حملہ کروادیں، تاکہ ان کا گھر ٹوٹنے سے بچ جائے۔
چین میں غنڈوں کے ذریعے خاوند کی معشوقہ پر حملہ کروانے کا رجحان اس قدر بڑھ چکا ہے کہ اب غنڈوں کے گینگ یہ کام بطور کاروبار کررہے ہیں۔ 500 ڈالر سے 16000 ڈالر (تقریباً 16 لاکھ روپے) میں کسی عورت کی پٹائی، خنجروں سے حملہ اور حتیٰ کہ ہلاکت بھی کروائی جاسکتی ہے۔
چین میں اس سے پہلے Didi Da Ren ایپ کا سکینڈل سامنے آیا جس کے ذریعے لوگ بدمعاشوں کی خدمات حاصل کرکے اپنے دشمنوں کی پٹائی کروارہے تھے، اس ایپ کو اب بند کیا جاچکا ہے۔