وہ جواں ہمت پاکستانی لڑکی جس نے ایسا کام کیا کہ پاکستان کے بارے میں دنیا کے تمام خیالات غلط ثابت کر دئیے

وہ جواں ہمت پاکستانی لڑکی جس نے ایسا کام کیا کہ پاکستان کے بارے میں دنیا کے ...
وہ جواں ہمت پاکستانی لڑکی جس نے ایسا کام کیا کہ پاکستان کے بارے میں دنیا کے تمام خیالات غلط ثابت کر دئیے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر کے فلک بوس پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں پر سفر کرنا بڑے بڑے مہم جوؤں کیلئے ایک انتہائی مشکل کام ہے، لیکن ایک پاکستانی لڑکی نے موٹرسائیکل پر دنیا کے خطرناک اور مشکل ترین پہاڑی راستوں پر سفر کرکے نہ صرف دنیا کو حیران کردیا، بلکہ پاکستان اور پاکستانی خواتین کے بارے میں دنیا کی رائے بھی بدل کر رکھ دی ہے۔

لاہور کی 20 سالہ زینت عرفان کے والد کا خواب تھا کہ وہ دنیا کا سفر موٹرسائیکل پر طے کریں اور زینت نے اپنے والد کے خواب کو اپنے ذریعے حقیقت میں بدلنے کیلئے مشکل ترین سفر موٹرسائیکل پر طے کرنے کا عزم کیا۔ باہمت لڑکی نے اپنا ضروری سامان موٹرسائیکل پر باندھا اور سفید ہیلمٹ پہن کر 14 جون کو شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہوگئیں۔ انہوں نے یہ مشقت طلب چیلنج 20 جون کو کامیابی سے مکمل کرلیا۔ انہوں نے اپنی مہم جوئی کو تصویروں کی شکل میں محفوظ کیا اور فیس بک پر منفرد سفر کا دلچسپ احوال سناتی یہ تصویریں سوشل میڈیا صارفین میں بہت مقبول ہوچکی ہیں۔

زینت کہتی ہیں کہ ان کے غیر معمولی فیصلے اور اس کے بعد مشکل سفر میں ان کی والدہ کی دی ہوئی ہمت بہت اہم رہی۔ انہوں نے اس سفر کے دوران نہ صرف سنگلاخ پہاڑوں کے مشکل راستوں کو طے کیا بلکہ لڑکی ہونے کے باوجود حیرت انگیز مہم جوئی، اور وہ بھی موٹرسائیکل پر، کرکے پاکستانی لڑکیوں کیلئے بھی شاندار مثال قائم کردی ہے۔ وہ آئندہ ہفتوں کے دوران تمام شمالی علاقہ جات میں مہم جوئی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے قابل رشک کارنامے اور آئندہ مہمات کی تفصیلات ان کے فیس بک پیج پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید : قومی