اگر آپ بھی دلدل میں پھنس جائیں تو خود ہی بحفاظت باہر کیسے نکل سکتے ہیں؟ جانئے وہ آسان طریقہ جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتا ہے
برمنگھم (نیوز ڈیسک) ریتلی دلدل (QuickSand) میں دھنستے ہوئے بے بس بدقسمت افراد کے مناظر آپ نے فلموں میں ضرور دیکھے ہوں گے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ریتلی دلدل میں آپ اتنے بھی بے بس نہیں ہوتے اور تھوڑی سی کوشش سے جان بچاسکتے ہیں۔
SciShow ٹیم کے مطابق جب ریت کے نیچے پانی موجود ہو تو یہ ریت کے ساتھ ملکر ایک دلدلی سطح بنادیتا ہے۔ سخت ریت میں آپ کا قدم دھنستا ہے اور رک جاتا ہے مگر دلدلی ریت میں 30 سے 70 فیصد پانی موجود ہوتا ہے اور اگرچہ یہ اوپر سے ریت ہی نظر آتی ہے لیکن اصل میں ریت کے ذرات پانی میں معلق ہوتے ہیں۔ جونہی اس ریت پر آپ کا پاؤں پڑتا ہے، ریت نیچے جانا شروع ہوجاتی ہے اور پانی اوپر آجاتا ہے۔ پانی کے اوپر آنے سے خلا پیدا ہوتا ہے جس میں آپ کی ٹانگیں دھنستی چلی جاتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ اگر ایسی صورتحال میں پھنس جائیں تو ساکت کھڑے ہونے کی بجائے اپنی ٹانگوں کو ریت میں گھمائیے۔ اس طرح پانی کیلئے جگہ بنے گی اور یہ نیچے جانا شروع ہوجائے گا، جبکہ ریت اوپر آنا شروع ہوجائے گی۔ اس طرح آپ کوشش جاری رکھ کر ریتلی دلدل میں دھنسنے سے بچ سکتے ہیں اور جان بچانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں