بچپن کے پیار کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کیلئے شہری نے ایسا کام کر ڈالا کہ پیار کی نئی داستان رقم کردی

بچپن کے پیار کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کیلئے شہری نے ایسا کام کر ڈالا کہ پیار کی ...
بچپن کے پیار کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کیلئے شہری نے ایسا کام کر ڈالا کہ پیار کی نئی داستان رقم کردی

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) آپ نے محبت کی داستانیں بہت سنی ہوں گی لیکن چین کے ایک نوجوان کی معصوم محبت کی داستان کی مثال ملنا بہت مشکل ہے۔ ینگ زو ایوننگ نیوز کے مطابق ہفتہ کے روز فویانگ شہر میں ایک مشہور جیولری شاپ میں ایک انوکھا خریدار آیا، جس کی کہانی جان کر لوگ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ یہ نوجوان ایک سائیکل گاڑی پر 150 کلوگرام سکے لاد کر لایا اور اپنی محبوبہ کیلئے ہیرے کی انگوٹھی خریدنے کا عزم ظاہر کیا۔ جیولری شاپ میں ہر کوئی سکوں سے بھرے تھیلوں کو دیکھ کر حیران تھا، لیکن جب لیانگ لیانگ نامی نوجوان نے بتایا کہ اس نے اپنی بچپن کی دوست کیلئے ہیرے کی انگوٹھے خریدنے کیلئے 20 سال تک سکے جمع کئے تو شاپ منیجر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اپنے سٹاف کو حکم دیا کہ سارے سکے دکان میں لائے جائیں ان کے بدلے نوجوان کو اس کی پسندیدہ انگوٹھی دی جائے۔

چینی میڈیا کے مطابق جیولری شاپ کے مالک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نوجوان کے جمع کردہ سکوں کو محبت کی یادگار کے طور پر اپنی شاپ میں محفوظ رکھیں گے تاکہ آنے والے کسٹمرز انہیں دیکھ سکیں اور نوجوان کی محبت کو داد دے سکیں۔ نیوز سائٹ SCMP نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ لیانگ لیانگ نے جب اپنی محبوبہ کو یاد دلایا کہ 20 سال قبل اس نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے ہیرے کی انگوٹھی کا تحفہ دے گا تو اس کی آنکھوں سے بھی خوشی کے آنسو ٹپک پڑے اور اس نے فوراً شادی کی پیشکش قبول کرلی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس