پارٹی معاملات کو باہر لے جانے میں کسی اور کا ہاتھ ہو سکتا ہے : جہانگیر ترین
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پارٹی کے معاملات کو باہر لے جانا درست بات نہیں ہے لیکن ان معاملات کو باہر لے جانے والوں میں کسی اور کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی معاملات پارٹی کے اندر ہی رہنے چاہیئے اور انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف میں اندرونی کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ تحریک انصاف کے رہنماءکا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران تحریک انصاف کو بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور وہ وقت پارٹی کا عروج تھا کہ ان کا پیغام گھر گھر پہنچ گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بنائے گئے احتساب کمیشن نے ہی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ صوبائی احتساب کمیشن عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے ماتحت بھی نہیں ہے اسی لیے اس طرح کی کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔