باکسر عامر خان نے پاکستان سے حسین یادیں سمیٹ لیں

باکسر عامر خان نے پاکستان سے حسین یادیں سمیٹ لیں
 باکسر عامر خان نے پاکستان سے حسین یادیں سمیٹ لیں

  

برطانوی باکسر عامرخان کا دورہ پاکستان غیر معمولی بات نہیں ہے ان کے اس دورے سے پاکستان اور پاکستانی عوام اور خاص طو پر باکسنگ کے کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کوجو فائدہ حاصل ہوا ہے اس کے بار ے میں مستقبل میں پتہ چلے گا اور اس کے فوائد مستقبل میں سامنے آئیں گے لیکن یہ بات ضرور ہے کہ جس طرح انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور جس طرح ان کو میزبانی دی گئی اور محبت دی گئی وہ اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکیں گے اور ان کو ہمیشہ یاد رہے گی عامر خان کا شمار دنیا کے ان باکسر وں میں ہوتا ہے جنہوں نے اس کھیل میں بہت کم وقت میں پوری دنیا میں بے پناہ شہرت حاصل کی اب تک ہر مقابلے میں حریف کو عبرتناک شکست دینے والے عامر خان بہت صاف اور نرم دل کے مالک ہیں اور ان سے مل کر ہمیشہ ایسا لگا کہ جیسے ان سے بہت پرانی پہچان ہے عامر خان نے اپنے دورہ پاکستان میں سب سے پہلے داتا دربار پر حاضری دی اور وہاں پر اس موقع پر ان کو جو خوشی ہوئی جو قابل دید تھی اس کے بعد انہوں نے اپنے دورہ کا باقاعدہ آغاز کیا برطانوی باکسر عامر خان کو پاکستان سے بہت زیادہ لگاؤ ہے اور وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر کہتے ہیں اور حقیقی معنوں میں جب بھی وہ پاکستان آتے ہیں تو ان کے چہرے پر بہت ہی سکون نظر آتا ہے ان کے آباؤ اجدداد کی ایک بہت بڑی تعداد آج بھی پاکستان میں رہ رہی ہے اور اسی لئے جب بھی پاکستان وہ آتے ہیں تو ان کے پاس رہتے ہیں اور بہت زیادہ خوش نظر آتے ہیں عامرخان کے اس دور ے میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی تھی جنہوں نے پاکستان آکر بہت خوشی کا اظہار کیا اورہر تقریب میں ملنے والی محبت پر وہ بہت خوش نظر آئیں۔دوسری جانب لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے جس طرح ان کی لاہور پریس آمد پر ان کی حوصلہ افزائی کی اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اصل میں وہ چاہے برطانوی ہیں لیکن ہیں تو مسلمان جب بھی ان کامقابلہ ہوتا ہے اور وہ کامیابی حاصل کرتے ہیں تو اس و قت پاکستان میں بھی ان کی کامیابی کا جشن منایا جاتا ہے اس لئے ان کی کامیابی کو پاکستان کی کامیابی تصور کیا جاتا ہے لاہو ر پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ان کی کاوشوں پران کو پریس کلب کی ر کنیت بھی دی جس پر عامرحان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس اعزاز پر بہت زیاد ہ خوشی کا اظہار کیا عامر خان کے اس دورہ پاکستان میں انہوں نے محتلف تقریبات میں شرکت کی اور ہر جگہ پر ان کو اتنا زیادہ پیار اور محبت ملی جس سے وہ پھولے نہیں سمائے بہرحال وہ اپنے اس دورہ پاکستان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں اسی طرح پاکستان کا دورہ کریں گے عامر خان کے بہت بڑے پرستار پاکستان میں موجود ہیں باکسنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسروں کیساتھ بھی انہوں نے وقت گزارا اور جس طرح انہوں نے ان کو سیکھایا اور ان کے ساتھ باکسنک کھیلی وہ بھی یاد گار رہے گی یہ دورہ پاکستان ان کے لئے بہت کامیاب ثابت ہوا اور وہ ہمیشہ کی طرح پاکستان سے اس مرتبہ بھی بہت زیادہ پیار اور حسین یادیں لیکر اپنے ملک انگلینڈ گئے جہاں پر وہ اس محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

مزید : کالم