نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 38 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 38 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی

 ہرارے(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں زمبابوے کو جیت کے لئے 274 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 48ویں اوور میں 235رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان زمبابوے کی ٹیم کے کپتان ایلٹن چکمبورا نے ٹاس جیت کر پہلے کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مقررہ 50 اوورز میں مہمان نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل 42، ٹام لیتھم 16، کین ولیمسن 90، کولن مونرو 9، گرینٹ ایلیٹ 36 اور لیوک رونچی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمس نیشم 37 اور نیتھن میکیولم 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے گریم کریمر 3، جان نیمبو 2 اور سین ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔زمبابوے کی ٹیم میں ولیمز نے 62گیندوں پر 63‘ مسکادزا نے71گیندوں پر 57سکو ر بناکر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے باؤلروں میں میک لیگن نے 3 اور سوتھی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی