ویمن ایشز،انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلئے فران ولسن کو ٹیم میں طلب کر لیا

ویمن ایشز،انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلئے فران ولسن کو ٹیم میں ...

لندن (اے پی پی) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ویمن ایشز سیریز کے واحد ٹیسٹ میچ کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، فران ولسن کو آسٹریلیا کے خلاف دو وارم اپ میچز میں بیک ٹو بیک نصف سنچریاں بنانے پر ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ انہیں ایمی جونز کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 اگست سے شروع ہو گا۔ آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز جیتنے پر ایشز سیریز میں انگلینڈ پر 4-2 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ انگلش ٹیم کو ایشز ٹائٹل کے دفاع کیلئے آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں کامیابی اور اس کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز جیتنا ہو گی۔ اعلان کردہ انگلش سکواڈ کپتان شارلوٹی ایڈورڈز، کیتھرین برنٹ، کیٹ کراس، جارجیا ایلوس، لیڈیا گرینوے، ریبیکا، جینی گن، ہیتھر نائٹ، لارا مارش، نٹالی، اینیا شربسول، سیرا ٹیلر، فرانس ولسن اور لارن ون فیلڈ پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی