فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ،برطانیہ کے ایڈم 50 اور 100 میٹر فری اسٹائل ایونٹس میں طلائی تمغے جیتنے والے پہلے تیراک بن گئے

فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ،برطانیہ کے ایڈم 50 اور 100 میٹر فری اسٹائل ایونٹس ...

ماسکو (اے پی پی) برطانیہ کے ایڈم پیٹے 50 اور 100 میٹر فری اسٹائل بریسٹ اسٹروکس ایونٹس میں طلائی تمغے جیتنے والے پہلے تیراک بن گئے۔ ایڈم نے روس میں جاری ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں دو طلائی تمغے جیت کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ تفصیلات کے مطابق کازان، روس میں جاری میگا گیمز میں مینز 50 میٹر بریسٹ اسٹروک ایونٹ میں برطانیہ کے ایڈم نے عمدہ تیراکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 26.51 سیکنڈز میں طے کر کے حریف جنوبی افریقن تیراک وانڈر برگ کو زیر کر کے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایڈم نے اس سے قبل 100 میٹر فری اسٹائل بریسٹ اسٹروک ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی