انڈر 13 فٹ بال ٹیم کوریا فٹ بال فیسٹا میں شرکت کیلئے کوریا روانہ

انڈر 13 فٹ بال ٹیم کوریا فٹ بال فیسٹا میں شرکت کیلئے کوریا روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) 12 رکنی پاکستانی انڈر 13 فٹ بال ٹیم کوریا فٹ بال فیسٹا میں شرکت کے لئے گذشتہ رات اسلام آباد سے کوریا رووانہ ہوگئی ہے، یہ ایونٹ8 سے 10 اگست تک کوریا میں کھیلا جائے گا، جس میں 42 ملکوں کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، 12 رکنی قومی ٹیم میں حسن شیریں، محمد شعیب، وسیم محمد، قاضی عباس، معظ اختر، محمد سلر، دانیال انصاری، عاطف خان، بہرام افغان، شہیرالحق، سید حیدر عباس اور محمد عباس شامل ہیں، جبکہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اخترنواز گنجیرا بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سہولیات جنرل آغا امجداللہ اور اسداللہ بالترتیب ڈائریکٹر اور کوچ ہیں۔