ناصراقبال آسٹریلین اسکواش اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
میلبرن(آن لائن) پاکستان کے ناصراقبال ملائیشین حریف کوتین ایک سے شکست دے کرآسٹریلین اسکواش اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔آ سٹریلیا کے شہرمیلبرن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ففتھ سیڈ پاکستان کے ناصراقبال نے سیکنڈ سیڈ ملائیشیا کے نافذوان عدنان کوتین ایک گیمزسے شکست دی۔ ملائیشین کھلاڑی نے پہلا گیم گیارہ آٹھ سے جیتا لیکن ناصرنے کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں گیم جیت کرآخری چارکھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں ناصر ا قبا ل کی کامیابی کا اسکورآٹھ گیارہ، گیارہ آٹھ، گیارہ نو اورگیارہ چھ رہا۔ ناصراقبال فائنل تک رسائی کیلئے ہفتے کوایکشن میں نظرآئیں گے۔