حکومت ٹریڈ پالیسی جلد جاری کرے ، عرفان اقبال شیخ

حکومت ٹریڈ پالیسی جلد جاری کرے ، عرفان اقبال شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف )کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے وزیر تجارت خرم دستگیر سے درخواست کی ہے کہ وہ نئی تجارتی پالیسی جلد سے جلد جاری کریں۔تاکہ صنعتکار اپنی پیدوارکو وسعت دے سکیں ۔وہ گزشتہ روز پیاف پارلیمانی کمٹیے کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے برآمدات میں کمی آئی ہے ۔ گیس کی فراہمی اور توانائی بحران کا حل اور صنعتکار دوست پالیسیاں مرتب کر نے کی اشد ضرورت ہے ۔ ٹیکسٹائل کاشعبہ بھی بری طرح متاتر ہو رہا ہے۔جس کی بڑ ی وجہ اس سیکٹرمیں کسی وزیر کا نہ ہونا ہے۔سٹیٹ بنک کی ایک رپورٹ کے مطابق 2012-13 کے مالی سال میں تجارتی برآمدات کا جحم 24515ملین ڈالر تھا۔اور پھر2013-14 میں 25110 ملین ڈالر ہو گیا۔ اور پھر2014-15میں برآمدی حجم کم ہو کر 23885ملین ڈالرہو گیا جوکہ تشویش کا باعث ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرضے ملنے سے ذرمبادلہ کے ذخائر تو بڑھ گئے ہیں مگربرآمدات میں بھی اضافہ کی اشد ضرورت ہے۔
حکومت نے پالیسی میں برآمدات کا ٹارگٹ آئندہ تین سال کے لیے50ارب ڈالر رکھا ہے۔یہ اسی وقت پوراہو سکتا ہے جب مکمل دستیاب ذرائع انڈسٹری کو دیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبوں کی ضروریات کو بھی پورا کیا جائے۔عرفان اقبال شیخ نے وزیر تجارت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ٹریڈ پالیسی جلد سے جلد جاری کی جائے،تاکہ صنعتکار اور کاروبار ی افراد اپنی پالیسیاں مرتب کریں، ملکی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔تاکہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔سنئیروائس چئیرمین تنویر احمد صوفی نے کہا کہ حکو مت ٹریڈپالیسی مرتب کرتے وقت صنعتکاروں سے مشاورت کرے تاکہ بزنس کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق ایک بہتر ٹرید پالیسی مرتب کی جا سکے۔

مزید :

کامرس -