نیسپاک کے ایم ڈی کی زیر قیادت وفد نے لندن کا کامیاب دورہ کیا

نیسپاک کے ایم ڈی کی زیر قیادت وفد نے لندن کا کامیاب دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) برطانیہ میں اپنے کاروبار کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلیے نیسپاک مینیجنگ ڈائریکٹر امجد اے خان کی زیر قیادت ایک وفد نے لندن کا کامیاب دورہ کیا۔ واضح رہے پاکستانی کمپنی برطانیہ میں نیسپاک یوکے لمیٹید کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔۔ ایم ڈی نیسپاک نے 15مختلف برطانوی کمپنیز کے ایگزیکٹوز سے بھی ملاقاتیں کیں اورممکنہ کاروبار کے حصول کے لیے مفصل گفتگو کی۔ اس دوران انھوں نے لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس اور لندن ہاوس آف لارڈز کی ممبر نوشینہ مبارک سے بھی خیر سگالی ملاقات کی۔ ان فرموں کے ماہرین کے ساتھ ہوائی اڈوں کے ماسٹر پلان اور ڈیزائن ،سیکورٹی آلات اور میٹرو ٹرین کے منصوبوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ برٹش ایویشن گروپ کے ساتھ ایرپورٹ توسیع کے منصوبوں پر بھی بات ہوئی۔۔ ان اہم ملاقاتوں میں نیسپاک کی مشاورتی انجنیرنگ کے شعبوں میں مہارت پر روشنی ڈالی گئی۔ دورہ کے دوران پلگرمز کے ایڈوایزر سر ڈیوڈ جو کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے عالمی شہرت کے حامل ہیں انھوں نے نیسپاک کے آفیشلز کو پریزنٹیشن دی۔
برطانوی کمپنیز کے سربراہان سے ملاقاتوں کے دوران ایم ڈی نیسپاک نے انھیں کمپنی کی انجنئیرنگ مشاورتی صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس دوران برطانیہ اور دیگر ممالک میں مشترکہ طور پر بزنس کے حصول پر بھی بات چیت ہوئی۔ جس سے پاکستانی انجینئرزکے لیے برطانیہ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ غیر ملکی ایگزیکیٹوز نے نیسپاک کی تعریف کی اور مشترکہ طور پر کام کرنے کی تجویزکو سراہا۔ نیسپاک نے تین اہم برطانوی کمپنیز کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کیے۔ جن میں ایرپورٹ ڈیزائن کنسلٹ لمیٹد، رسک کنسلٹنٹ لمیٹداور انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ لمیٹڈ شامل ہیں۔ پاکستانی سفیر اور سفارت خانے کے دیگر عملہ نے بھی نیسپاک کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔

مزید :

کامرس -