امریکہ ٹینس ٹورنامنٹ میں کائی نیشکوری اور میرین سیلیک کی کامیابی

امریکہ ٹینس ٹورنامنٹ میں کائی نیشکوری اور میرین سیلیک کی کامیابی

  واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں جاپان کے سٹار ٹینس پلیئر کائی نیشیکوری اور کروشیا کے میرین سیلیک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ امریکہ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں جاپان کے عالمی نمبر 5 کائی نیشیکوری اور ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جاپان کے ورلڈ کلاس ٹینس پلیئر نے اپنے حریف کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے ارجنٹائن کے پلیئر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ چار سے ہرایا۔ ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کروشیا کے میرین سیلیک اور امریکہ کے سیم کیوری میدان میں اترے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کروشیئن پلیئر نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے حریف کو سات چھ اور سات چھ سے قابو کر کے فتح حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی