قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 17 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 17 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 17 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی، یہ فیصلہ گذشتہ روزپاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اجلا س میں کیا گیا ہے جس کی صدارت ایسوسی ایشن چیئرمین شیخ عبدالوحید نے کی، اجلاس میں ناصر چوہدری، باسر داؤد، نوید ملک، سعید بھٹی، نینہ علی، جنید اے خواجہ نے شرکت کی، یہ چیمپئن شپ 19 اگست تک جاری رہے گئی اورچیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں۔