زرمبادلہ کے ذخائر میں 28کروڑ 61لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں 28کروڑ 61لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر)امریکا کی جانب سے اتحادی سپورٹ فنڈکی مد میں33کروڑ70لاکھ ڈالر اور انفلوز کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران28کروڑ61لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق31جولائی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر18ارب53 کروڑ60 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر18ارب82کروڑ21لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 38 کروڑ 10لاکھ ڈالر اضافے سے 13ارب 38کروڑ58لاکھ ڈالر سے بڑھ کر13ارب 76کروڑ68لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9کروڑ49لاکھ ڈالر کی کمی سے 5ارب15کروڑ2لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر5ارب5کروڑ53لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔

مزید : کامرس