فارمولا ون ڈرائیور جینسن بٹن کی منگنی کی انگوٹھی چوری

فارمولا ون ڈرائیور جینسن بٹن کی منگنی کی انگوٹھی چوری

لاس اینجلس (آئی این پی)فارمولا ون ڈرائیور جینسن بٹن جو ان دنوں اپنی اہلیہ جیسکا کے ہمراہ فرانس میں چھٹیاں منا رہے، قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔چوروں نے رویرا میں جینسن بٹن کے کمرے میں گھس کے ان کا قیمتی سامان چرا لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق فارمولا ون چیمپیئن کیترجمان نے بتایا ہے کہ دو افراد ان کے کمرے میں داخل ہوئے اور وہاں سے زیورات چرا کے لے گئے۔

ان زیورات میں ماڈل جیسکا کی منگنی کی انگوٹھی بھی شامل تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ جوڑا اپنے دوستوں کے ہمراہ سینٹ ٹروپیز میں چھٹیاں منانے کیلئے ایک ولا میں مقیم تھا۔ امکان ہے کہ چوروں نے کارروائی سے قبل ولا میں موجود افراد سے بچنے کیلئے نیند آور گیس کا بھی استعمال کیا تھا۔ اس واقعے میں انھیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا لیکن اس واقعے پر انھیں بہت حیرت ہوئی ہے۔ اندازہ ہے کہ چوری ہونے والی اشیا کی مالیت تین لاکھ پاؤنڈ تھی۔واضح رہے کہ اس علاقے میں چوریوں کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور خود پولیس نے بھی اعتراف کیا ہے کہ یہ معاملہ نہایت تیزی سے پھیل رہا ہے۔اس کیلئے چور، چوری سے پہلے ایئرکنڈیشننگ یونٹس کے ذریعے نیند آور گیس کا استعمال کرتے ہیں اور یوں ان کا کام آسان ہوجاتا ہے

مزید : کھیل اور کھلاڑی